Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ سے سنیچر تک چھ علاقوں میں بارش کا امکان

منگل کو گرد آلود ہوائیں چلیں گی(فوٹو اخبار 24)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ بدھ سے سنیچر تک سعودی عرب کے چھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ حدود شمالیہ، حائل اور الجوف میں بدھ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔ 
موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ جمعرات سے سنیچر تک مشرقی ریجن، القصیم اور ریاض کے بعض علاقے  بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں۔  
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے کہا  کہ منگل کو گرد آلود ہوائیں چلیں گی جبکہ جنوب مغرب کے پہاڑی علاقوں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں نیز تبوک، حائل اور الجوف کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت بڑھ جائے گا۔ 
 مشرقی ریجن میں تیزگرد آلود ہوائیں چلتی رہیں گی جبکہ سعودی عرب کے مغربی اور جنوب مغربی پہاڑی علاقوں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔ 
قومی مرکز نے بیان میں مزید کہا کہ مملکت میں سب سے زیادہ  درجہ حرارت چالیس سینٹی  گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے  کم درجہ حرارت 11 سینٹی  گریڈ طریف میں ہوگا۔ 

شیئر: