Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ سمیت ساحلی مقامات گرد آلود ہواوں کی زد میں

جمعے کو سب سے زیادہ درجہ حرارت دمام میں ہوگا- (فوٹو اخبار 24)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعے کو الجوف، حدود شمالیہ، مدینہ منورہ و مکہ مکرمہ خصوصا ساحلی مقامات پر تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ حد نظر محدود ہوجائے گی۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب کے وسطی، مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا جبکہ قصیم ریجن، الشرقیہ کے شمالی علاقوں، مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ ریجنوں کے مشرقی علاقوں  اور ریاض ریجن کے مغربی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعے کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ دمام اور سب سے کم درجہ  حرارت  7 سینٹی گریڈ طریف اور القریات میں ہوگا۔
موسمیات کے  قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں کا موسم 4 دن تک غیر مستحکم رہے گا۔
بیان میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعے سے شمالی حدود، الجوف اور حائل ریجنوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ یہاں سے ان کا رخ الشرقیہ، ریاض اور قصیم کی جانب ہوجائے گا۔
 گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے سامنے کا منظر نظروں سے اوجھل ہوجائے گا۔ سب سے خراب موسم الشرقیہ کا ہوگا۔ اتوار اور پیر کو ریاض، الشرقیہ اور نجران کے علاقے گرد آلود ہواؤں سے متاثر ہوں گے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ غبار آلود ہواؤں سے عسیر، باحہ، مکہ اور مدینہ  کے مشرقی علاقے متاثر ہوں گے جبکہ تیز ہواؤں کی وجہ سے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے ساحلی مقامات پر جمعے سے اتوار تک اونچی لہریں اٹھیں گی۔
قومی مرکز نے بتایا کہ سنیچر سے مملکت کے شمالی اور مغربی علاقوں میں درجہ حرارت کم ہوگا جبکہ جمعہ اور سنیچر کو مشرقی اور وسطی علاقوں میں گرمی زیادہ ہوگی پھر اتوار کی صبح سے ان علاقوں میں درجہ حرارت کم ہونا شروع ہوجائے گا۔
جمعے کو مملکت کے وسطی، مشرقی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوگا۔ ان چاروں علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کا زور رہے گا- خصوصا الجوف، مدینہ منورہ، حدوفد شمالیہ، مکہ مکرمہ اور ان کے ساحلی علاقے غیر مستحکم موسم کی زد میں ہوں گے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: