Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  بارش کے بعد ریگستان سبزہ زاروں میں تبدیل

السروات پہاڑوں سے متصل صحرا خوبصورت قدرتی مناظر میں تبدیل ہو گئے۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن کی کمشنری القنفذہ کی تحصیل حلی کو بارش نے نخلستان میں تبدیل کر دیا ہے۔
السروات پہاڑوں سے متصل صحرا خوبصورت قدرتی مناظر میں تبدیل ہو گئے۔ سیاحت کے شائقین کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق آپٹیکل پیکٹوریل خالد ابو منصور نے بارش کے اثرات سے سبزہ زاروں میں تبدیل ہونے والے ریگستان کے مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ 

 تہامہ کے میدانی علاقے السروات پہاڑوں سے جڑے ہوئے ہیں (فوٹو العربیہ)

ابو منصور نے بتایا کہ حلی کا شمار سعودی عرب کے ان شہروں  میں ہوتا ہے جن کی زمینیں ہموار مانی جاتی ہیں۔
حلی شہر بلند و بالا پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے۔ اس کے جنوب مشرقی مقامات پر حرے ہیں- مغربی مقامات پر بڑے بڑے حوض ہیں۔
 تہامہ کے میدانی علاقے السروات پہاڑوں سے جڑے ہوئے ہیں یہ حلی شہر کو دو حصوں میں تقسیم کیے  ہوئے ہیں۔ ایک حصہ شمالی کہلاتا ہے اور دوسرا جنوبی۔ 
وادی حلی ڈیم سعودی عرب کے ان بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے جو بارش کا پانی  محفوظ کرنے کے لیے سعودی حکومت نے قائم کیے ہیں۔ 

وادی حلی جزیرہ عرب کی بڑی وادیوں میں سے ایک ہے (فوٹو العربیہ)

وادی حلی ڈیم سائز اور پانی  کی کھپت کی گنجائش کے حوالے سے سعودی عرب کے بڑے ڈیموں میں سے ایک ہے۔ یہ 87 میٹر اونچا ہے۔ اس میں ڈھائی سو ملین مکعب میٹر پانی  بھرنے کی گنجائش ہے یہ سعودی عرب کا دوسرا بڑا ڈیم ہے۔
وادی حلی جزیرہ عرب کی بڑی وادیوں میں سے ایک ہے یہ 145 کلو میٹر سے زیادہ طویل ہے اس کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس کے ہر حصے میں بارش کا تناسب دیگر وادیوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

شیئر: