Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں دن میں گرمی رات میں سردی

’مغربی اور جنوبی بالائی علاقوں میں دن کے وقت موسم خوشگوار جبکہ رات کے وقت سرد ہوگا‘ ( فوٹو: عکاظ)
ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ 36 گھنٹوں میں درجہ حرارت میں مرحلہ وار اضافہ ہوتا رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں آج جمعرات اور کل جمعہ کو دن کے وقت گرمی اور رات کو موسم سردی مائل ہوگا۔
’یہ کیفیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ہوگی تاہم مغربی اور جنوبی بالائی علاقوں میں دن کے وقت موسم خوشگوار جبکہ رات کے وقت سرد ہوگا۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ آج جمعرات اور کل جمعہ کو متعدد علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’شمالی علاقوں کے علاوہ، الجوف، حائل، قصیم، باحہ، عسیر، مکہ کا مشرقی علاقہ، ریاض کا شمالی علاقہ اور مشرقی ریجن کے بعض علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔
 

شیئر: