Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے حوثی ڈرون تباہ

ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔( فوٹو عرب نیوز)
عرب اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا جانے والا بارودی ڈرون سعودی عرب کی فضائی حدود میں آنے سے پہلے تباہ کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی شہری آبادی، نجی املاک اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون داغا تھا‘۔
’راڈار پرحوثی ڈرون کی آمد کی اطلاع ملتے ہی سعودی فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے فضا میں نشانہ بنا کر گرا دیا‘۔
قبل ازیں عرب اتحاد نے بدھ کی رات خمیس مشیط پر حملے کی ایک اور کوشش ناکام بنائی ہے۔
الاخباریہ نے عرب اتحاد کے ترجمان کے حوالے سے  بتایا کہ ایران نواز حوثی ملیشیا کی طر ف سے خمیس مشیط  کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجے گئے ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
عرب اتحاد جو یمن میں بین الاقوامی تسلیم شدہ حکومت کی حیثیت کی بحالی کے لیے جنگ لڑ رہا ہے نے کہا کہ’ شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات بین الاقوامی قانون کے مطابق اٹھائے جائیں گے‘۔
ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا سعودی عرب پر مستقل حملے کر رہی ہے۔
عرب اتحاد نے منگل کو بھی سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر حوثیوں کے ’ بوبی ٹریپ‘ ڈرون حملے کو ناکام بنایا تھا۔ خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کےلیے بھیجے گئے ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کیا گیا۔
 

شیئر: