Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے آٹھ علاقوں میں بدھ کو بارش کا امکان

نجران، جازان، عسیر، باحہ اور مکہ کے پہاڑی علاقے بھی بارش کی زد میں ہوں گے۔( فوٹو عاجل)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ بدھ کو سعودی عرب کے 8 علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ ریاض، الشرقیہ، القصیم میں بارش ہوگی جبکہ نجران، جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقے  بھی بارش کی لپیٹ میں ہوں گے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ کو بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے شمال کی جانب ہوگا۔ ہواؤں کی فی گھنٹہ رفتار 15 تا 40 کلو میٹرہوگی۔ لہریں دو میٹر تک اونچی اٹھیں گی۔  
قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ خلیج عرب میں ہواؤں کا رخ شمال مشرق سے شمال کی جانب ہوگا۔ ہواؤں کی رفتار  15 تا  45 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ  کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ وادی الدواسر میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 8 سینٹی گریڈ تبوک میں رہے گا۔
علاوہ ازیں ریاض کے شمالی اور مغربی علاقوں میں رمضان کے پہلے روز بارش کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ہیں۔
 

شیئر: