Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران سمیت کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا امکان

بعض مقامات پرتیز بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نجران ریجن میں منگل کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے موسمیات کے قومی مرکز کے حوالے سے خبردی ہے کہ نجران ریجن اور اس کی مختلف کمشنریوں میں بارش کا امکان ہے ۔
مرکز کے مطابق ’بارش کا سلسلہ نجران شہر کے علاوہ بدر الجنوب، حبونا، وثار، ویدمہ کمشنریوں کے قصبوں اور علاقوں میں رات نو بجے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔‘
متوقع بارش سے نجران ریجن بلکہ قرب و جوار کے علاقوں میں بھی موسم خوش گوار ہوجائے گا جس سے ماہ رمضان میں لوگوں کو کافی سہولت ہو گی۔
دوسری جانب ماہر موسمیات و ماحولیات عبدالعزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں تیز جبکہ کہیں ہلکی بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
راوں ہفتے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ مملکت کے جنوبی، شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں سے ہوتا ہوا خلیجی ممالک تک پہنچ جائے گا۔

شیئر: