Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن: ’بغاوت‘ کیس میں ملوث 16 ملزمان رہا

شہزادہ حمزہ پر ریاست کے خلاف سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ فوٹو اے ایف پی
اردن نے ’بغاوت‘ کیس میں ملوث 16 افراد کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جمعرات کو اردن کی ریاستی سکیورٹی عدالت کے پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ شاہ عبداللہ ثانی کے ملک اور عوام کے مفاد سے متعلق تشویش کی بنیاد پر قیدیوں کو قانونی دائرہ کار کے مطابق رہا کیا جا رہا ہے۔
حال ہی میں اردن کی سیکیورٹی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے سے متعلق ایسے واقعات پیش آئے ہیں جن کے بعد سے کئی افراد کو حراست میں لیا گیا۔
پبلک پراسیکیوٹر بریگیڈیئر جنرل حازم المجالی کا کہنا ہے کہ شاہ عبداللہ کے سابق مشیر اور وزیر خزانہ باسم عوض اللہ سمیت شاہی خاندان کے رکن شریف حسن بن زید کو رہا نہیں کیا گیا۔
بریگیڈیئر جنرل حازم المجالی کے مطابق ان افراد کی جانب سے ادا کیے گئے مختلف کردار، ان سے جڑے حقائق اور بھڑکانے کی شدت رہا ہونے والے افراد کے مقابلے میں مختلف نوعیت کی ہے۔

شیئر: