Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے ایک ہزار 712 نئے کیسز، چار اموات

 متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 21 ہزار 948 ہوگئی۔(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں سنیچر 24 اپریل کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک ہزار 712 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 948 ہوگئی۔
 نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید طبی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 2 ہزار881 ٹیسٹ کیے گئے ہیں‘۔

 متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار681 مکمل صحتیاب ہوگئے۔(فوٹو وام)

بیان میں مزید کہا گیا کہ’ وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار681 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 2 ہزار 460 ہوگئی ہے‘۔
’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 4 مریض چل بسے۔ مجموعی اموات کی تعداد ایک ہزار 591 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت نےعوام کو احتیاطی تدابیر جاری رکھنے اور سماجی فاصلے کی تلقین کی ہے۔
 

شیئر: