Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ سلطان بن سلمان مشیر اور ڈاکٹر ایمان نائب وزیر تجارت مقرر

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اتوار کی صبح متعدد شاہی فرامین جاری کیے ہیں ۔
جاری فرامین میں شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ایوان شاہی میں مشیرخاص بدرجہ وزیر اورشاہ سلمان فاونڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
سعودی خبررسا ں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بروز پیر 3 مئی 2021 کو ایوان شاہی سے جاری دیگرفرامین میں انجینئرعبداللہ بن عامرالسواحہ کو سعودی خلائی اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔
فیصل بن فاضل بن محسن ابراہیم کو وزیر معیشت و منصوبہ بندی جبکہ ڈاکٹر خالد بن عبداللہ السبتی کو وزرا کونسل کے جنرل سیکرٹیریٹ کا مشیر بدرجہ وزیر مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر خالد عبداللہ السبتی کو ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایوولیویشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیاہے۔
انجینئراحمد بن محمد بن علی الصویان کو ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے گورنر درجہ اول متعین کیا گیا۔
ڈاکٹر ایمان بنت ھباس بن سلطان المطیری کو نائب وزیر تجارت درجہ اول مقرر کیا گیاہے۔
بند بن عبدالمحسن بن عبداللہ بن ھداب کو وزیر تجارت کا معاون بدرجہ اول تعینات کیا گیا۔
ڈاکٹر احمد بن محمد بن احمد العیسی کو ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایوولیویشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرمین شپ سے سبکدوش کرتے ہوئے انکی جگہ ڈاکٹر خالد عبداللہ السبتی کا تقرر کیا گیاہے۔
 
 
   

شیئر: