Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی فرامین جاری: وزارت آباد کاری، بلدیات میں ضم، مرکزی بینک کے نئے گورنر کا تقرر

نئی وزارت کا نام  وزارت بلدیات و دیہی امور و آباد کاری ہوگا۔(فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو کئی شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔
شاہ سلمان  نے وزارت آباد کاری کو وزارت بلدیات و دیہی امور میں شامل کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔ نئی وزارت کا نام  وزارت بلدیات و دیہی امور و آباد کاری ہوگا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی کابینہ کے ماتحت ماہرین کا ادارہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے تین ماہ کے اندر مندرجہ ذیل اقدامات کرے گا۔ 
شاہی فرمان پر عمل درآمد کے لیے قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔ مثلا اختیارات کی نشاندہی، منتقلی، ملازمین، اسامیوں، اثاثوں اور بجٹ وغیرہ کے معاملات نئے فرمان کے مطابق ترتیب دیے جائیں گے۔
نئے شاہی فرمان سے متاثر ہونے والے قوانین و ضوابط، شاہی فرامین اور قراردادوں پر نظر ثانی کی جائے گی اور قانونی کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ضروری اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔ 
شاہ سلمان نے ماجد بن عبداللہ بن احمد الحقیل کو وزیر بلدیات و دیہی و آباد کاری امور مقرر کیا ہے۔
شاہ سلمان نے وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر فہد بن عبداللہ بن عبداللطیف المبارک کو ان کے عہدے  سے سبکدوش کردیا۔ 
شاہ سلمان نے ایک اور فرمان جاری کرکے ڈاکٹر احمد بن عبدالکریم الخلیفی کو سعودی مرکزی بینک کے گورنر کے عہدے سے سبکدوش کرکے ڈاکٹر فہد المبارک کو سعودی سینٹرل بینک کا گورنر بدرجہ وزیر تعینات کیا ہے۔
شاہی فرمان کے ذریعے ڈاکٹر احمد الخلیفی کو ایوان شاہی کا مشیر بدرجہ وزیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان بن عبدالعزیز الیحیی کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ بنایا گیا ہے۔ 
 

شیئر: