Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجلس شوریٰ اور علما بورڈ کی تشکیل نو، شاہی فرامین جاری

20 بڑے علما کو بورڈ میں شامل کیا گیاہے۔(فوٹو سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو متعدد شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔
مفتی اعلی شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کی صدارت میں سربرآوردہ علما بورڈ کی  تشکیل نو کی گئی ہے جبکہ شیخ غیھب الغیھب کو مشیر ایوان شاہی اور شیخ خالد بن عبداللہ بن محمد اللحیدان کو سپریم کورٹ کا سربراہ بدرجہ وزیر مقرر کیا ہے۔  
شاہ سلمان نے مجلس شوری کی تشکیل نو کا بھی فرمان جاری کیا ہے۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق حنان بنت عبدالرحیم الاحمدی کو معاون صدر شوری بنا یا گیا ہے۔ 

150 افراد کو چار برس کے لیے رکن شوری مقرر کیا کیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو اے پی) 

سربرآوردہ علما بورڈ کی تشکیل نو کرتے ہوئے سعودی عرب کے 20 بڑے علما کو بورڈ میں شامل کیا گیاہے۔
  بورڈ کا سربراہ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کو برقرار رکھا گیا۔ ممتاز علما میں سے شیخ صالح اللحیدان، ڈاکٹر صالح الفوزان، ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ، ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالمحسن الترکی، ڈاکٹر عبداللہ المنیع، ڈاکٹر صالح بن حمید،  ڈاکٹر محمد العیسی، ڈاکٹر عبداللہ المطلق، ڈاکٹر سعد الشثری، شیخ عبدالرحمن الکلیہ،  شیخ سعود المعجب، شیخ محمد آل الشیخ، ڈاکٹر یوسف بن سعید، ڈاکٹر یعقوب الباحسین، ڈاکٹر محمد بن محمد مزید، ڈاکٹر جبریل البصیلی، ڈاکٹرعبدالسلام السلیمان، ڈاکٹر غالب حامظی، ڈاکٹر سامی الصقیر اور ڈاکٹر بندر بلیلہ بورڈ میں شامل ہیں۔  
ایک اور شاہی فرمان جاری کرکے شیخ غیھب بن محمد الغیھب کو مشیر ایوان شاہی بدرجہ وزیر مقرر کیا گیا-  علاوہ ازیں شیخ خالد بن عبداللہ اللحیدان کو سپریم کا سربراہ بدرجہ وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
شاہ سلمان نے ایک اور فرمان جاری کرکے ڈاکٹر مشعل السلمی کو نائب صدر شوری بدرجہ وزیر، ڈاکٹر حنان بنت عبدالرحیم الاحمدی کو معاون صدر شوری مقرر کیا۔  
ایک اور شاہی فرمان میں شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل شیخ کو شوری کا صدر اور 150 افراد کو چار برس کے لیے رکن شوری متعین کیا کیا گیا ہے۔  

شیئر:

متعلقہ خبریں