Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2020 میں سعودی شہریوں نے داخلی سیاحت پر 43.3 ارب ریال خرچ کیے

2019 میں 61.2 ارب ریال خرچ کیے گئے- (فوٹو سبق)
سعودی سینٹرل بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ وبا کے سال داخلی سیاحت پر فی سعودی شہری  2 ہزارریال خرچ کیے- 
سبق ویب سائٹ کے مطابق 2020 کے دوران سعودی شہریوں نے داخلی سیاحت پر  43.3 ارب ریال خرچ کیے جبکہ 2019 کے دوران 61.2 ارب ریال خرچ کیے تھے-  وبا کے دوران داخلی سیاحت پر فی کس خرچ صرف دو ہزار ریال آیا- 
محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2020 کے وسط میں سعودی عرب کی کل آبادی کا تخمینہ 35 ملین لگایا گیا-  جس میں سعودی اور مقیم غیرملکی دونوں شامل ہیں-  2019 کے دوران سعودی شہریوں کی تعداد 21.1 ملین  تھی- جو کل آبادی کا 61.7 فیصد ہے- جہاں تک غیرملکیوں کی تعداد کا تعلق ہے تو وہ 13.1 ملین  ہیں جو کل آبادی کا  38.3 فیصد  بنتا ہے- 
وبا کے سال سعودی شہریوں نے داخلی سیاحت پر گزشتہ چھ برسوں کے مقابلے میں کافی کم خرچ کیا- انہوں نے 2014 میں 43 ارب ریال خرچ کیے تھے جبکہ 2015 میں 48.4 ارب ریال، 2016  میں 55.5،  2017 میں 46.1 ارب ریال، 2018 میں 48.1 ارب ریال خرچ کیے- 
سعودی شہریوں نے داخلی سیاحت کے تحت اندرون ملک چھٹیاں گزاریں یہاں مارکیٹنگ کی- اس پر انہوں نے 23.19 ارب ریال  خرچ کیے جبکہ رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقاتوں کے پروگراموں پر  11.07 ارب ریال خرچ کیے جبکہ دینی  سرگرمیوں پر  5.46 ارب ریال، سعودیوں نے  2020 کے دوران 42.1 ملین سیاحتی ٹور کیے-  جبکہ  2019 میں سیاحتی ٹور کی تعداد  47.8 ملین تھی- 2020 میں  11.9 فیصد کی کمی واقع ہوئی- 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: