Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحتی شعبہ 21 جون سے بحال کرنے کا اعلان

اس شعبے میں کارکنان کی تعداد کل ملازمتوں کا بارہ فیصد ہے (فوٹو: سبق)
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اتوار 21 جون 29 شوال سے سیاحت کا شعبہ مکمل طور پر بحال ہو جائے گا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عرب وزرائے سیاحت کے ہنگامی ویڈیو اجلاس کے موقع پر العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاحت ایسا شعبہ ہے جس کے کارکنان کی تعداد کل ملازمتوں کا بارہ فیصد ہے اورعرب ممالک کی 13 فیصد قومی مجموعی پیداوار سیاحت سے حاصل ہوتی ہے۔
الخطیب نے توجہ دلائی کہ سیاحت کے شعبے میں 80 ملین سے زیادہ ملازم ہیں- ان سب کو نئے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اپنی  ملازمتیں خطرے میں نظر آرہی ہیں-
الخطیب نے بتایا کہ سعوی عرب ماہ رواں کے آخر میں سیاحتی سرگرمیاں بحال کر لے گا، دیگر عرب ممالک بھی سیاحتی پروگرام شروع کردیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی ممالک نے سیاحتی پروگراموں کا آغاز کردیا ہے۔ سعودی عرب 21 جون سے سیاحتی شعبہ 24 گھنٹے کے لیے کھول دے گا البتہ مکہ اس سے مستثنٰی ہوگا۔

80 فیصد شہری داخلی سیاحت کے خواہش مند ہیں (فوٹو: سبق)

الخطیب نے مزید بتایا کہ موسم گرما کا سیاحتی پروگرام شروع کرنے کی تیاریاں کیے ہوئے ہیں- مقامی شہریوں نے رائے عامہ کے جائزے میں بتایا کہ 80 فیصد داخلی سیاحت کے خواہش مند ہیں اور وہ بیرون ملک سفر میں دلچسپی نہیں رکھتے-
انہوں نے مزید کہا کہ مقامی شہریوں کی جانب سے داخلی سیاحت میں دلچسپی کے تناظر میں سیاحت کی بحالی کے بہت سارے پروگرام تیارکرلیے گئے ہیں۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: