Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مختلف جرائم میں 4 شہری گرفتار

ملزمان کو منشیات فروشی اور اے ٹی ایم توڑنے پرگرفتار کیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ شرورہ کمشنری میں ایک خفیہ اڈے سے منشیات کی سمگلنگ اورفروخت میں ملوث 2 سعودیوں کو گرفتار کرلیا گیا-  
سبق ویب سائٹ کے مطابق النجیدی نے بتایا کہ اڈے پر چھاپہ مہم کے دوران منشیات کا دھندا کرنے والوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی- جوابی کارروائی کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا-
ملزمان میں سے ایک زخمی ہوگیا تھا- ہسپتال لے جاتے وقت دم توڑ گیا-
النجیدی نے بتایا کہ ان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کرلی گئی اور ان کی فائل پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دی گئی- 
دریں اثنا ریاض میں چار اے ٹی ایم کو نقصان پہنچانے والے 2 سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
 سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان میجرخالد الکریدیس نے بتایا کہ دونوں سعودی شہری عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں- وہ اے ٹی ایم توڑ کر ان سے کرنسی نوٹ نکالنے کی کوشش کررہے تھے-  

شیئر: