Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں اے ٹی ایم توڑ کر 5 لاکھ ریال چوری کرنے والے غیر ملکی گرفتار

اقامہ قانون کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب پائے گئے ہیں۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے دو اے ٹی ایم توڑ کر ان سے 5 لاکھ ریال سے زیادہ چوری کرنے والے دو غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ’ دونوں اقامہ قانون کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب پائے گئے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ’ملزمان نے اے ٹی ایم سے 5 لاکھ 24 ہزار ریال چوری کیے تھے۔ ان کے قبضے سے صرف ایک لاکھ 73 ہزار 360 ریال برآمد ہوئے جبکہ 45 ہزار 220  ریال  مالیت کے سونے کے بسکٹ بھی ضبط کیے گئے‘۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’زیر حراست ملزمان پاکستانی ہیں انہو ں نے دو جرائم کیے ہیں۔ اے ٹی ایم کو نقصان پہنچایا اوران میں موجود رقم جو پانچ لاکھ ریال سے زیادہ تھی وہ چوری کی ہے‘۔
بیان میں ترجمان نے بتایا کہ’ ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان نے اقبال جرم کرلیا۔ مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 
 

شیئر: