Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی امین گنڈاپور کو کشمیر کی حدود سے نکالنے کا حکم

گذشتہ روز علی امین گنڈاپور کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا تھا (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور کو کشمیر کی حدود سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔
کشمیر الیکشن کمیشن کے سیکریٹری کی جانب سے چیف سیکریٹری کو خط لکھ گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی جانب سے الیکشن ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیوں کی بنا پر ان کے جلسے جلوسوں میں شرکت اور تقریر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر کی کشمیر میں تقریر سے امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری کو حکم دیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
گذشتہ روز علی امین گنڈاپور کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا تھا اور انڈے بھی پھینکے گئے تھے جس کے جواب میں وفاقی وزیر کے گارڈ نے ہوائی فائرنگ کی تھی۔
 

شیئر: