Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں نافذ مکمل لاک ڈاؤن میں 24 جولائی تک توسیع

کمیٹی نے سنگاپور اور برونائی دارالسلام سے عمان آنے والوں پر سفری پابندی پیر 19 جولائی سے اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
عمان نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ مکمل لاک ڈاؤن میں 24 جولائی تک توسیع کر دی ہے جس کے دوران دن کے اوقات میں تمام کاروباری سرگرمیاں اور لوگوں اور گاڑیوں کی آمدو رفت پر مکمل پابندی ہوگی۔
مکمل لاک ڈاؤن عید کی چھٹیوں میں بھی نافذ رہے گا۔
عرب نیوز کے مطابق کورونا پر قابو پانے کے لیے قائم سپریم کمیٹی نے قبل ازیں فیصلہ کیا تھا کہ عید کی نماز، عید سے قبل روایتی بازار اور دیگر اجتماعات پر پابندی ہوگی۔
عید کے اجتماعات، عید کی مبارکباد دینے کے لیے ایک جگہ اکھٹے ہونے اور اجتماعی طور پر عید منانے پر بھی پابندی ہوگی۔
حکام نے رات کے اوقات میں کاروباری اداروں کی بندش اور گاڑیوں اور رہائشیوں کے گھومنے پر عائد پابندی میں بھی توسیع کر دی ہے۔ تاہم اس پابندی کا اطلاق عید کے تین دنوں میں نہیں ہوگا۔
سرکاری خبر رساں ادارے اونا کے مطابق شام پانچ بجے سے اگلے دن صبح چار بجے تک کاروبار پر پابندی ہے۔
کمیٹی نے سنگاپور اور برونائی دارالسلام سے عمان آنے والوں پر سفری پابندی پیر 19 جولائی سے اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
قبل ازیں عمان کے وزیر صحت ڈاکٹر احمد محمد السعیدی نے کہا تھا کہ عمان میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد کورونا کے کیسز میں قابل ذکر کمی ہوئی ہے۔
ان کے مطابق اس کے برعکس عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران ہونے والے شادی اور دیگر اجتماعات کی وجہ سے کورونا کے کیسز اور وبا سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

شیئر: