Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں ہولناک حادثہ، 5 بھائی، والدہ اور خادمہ ہلاک

’جن 5 بھائیوں کا انتقال ہوا ہے ان کی عمریں 7سال، 13سال، 15سال، 21 سال اور 23 سال تھی‘ ( فوٹو: سبق)
اردن میں ایک ٹریفک حادثے کے دوران 5 بھائیوں سمیت ان کی والدہ اور خادمہ کا انتقال ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلاک شدگان میں سے 6 سعودی شہریوں کے علاوہ غیر ملکی خادمہ ہیں جبکہ حادثے کے باعث 4 دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
اردن  میں سیکیورٹی ادارے نے کہا ہے کہ ’حادثہ ملک کے شمالی صوبے المفرق کے ہائی وے پر پیش آیا ہے‘۔
’ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تومعلوم ہوا کہ دوگاڑیوں کا ایک دوسرے کے ساتھ سامنے سے ٹکر ہوا ہے‘۔
’حادثے کے باعث 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ان میں ایک خاتون سمیت 5 سعودی شہری اور ایک غیر ملکی خادمہ جو ان کے ساتھ گاڑی میں تھیں‘۔
’سامنے والی گاڑی میں 4 مقامی شہری سوار تھے جو شدید زخمی ہوئے ہیں، انہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے‘۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ’ہلاک شدگان  میں جن 5 بھائیوں کا انتقال ہوا ہے ان کی عمریں حسب ترتیب 7سال، 13سال، 15سال، 21 سال اور 23 سال تھی‘۔

شیئر: