Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے 6 حملے ناکام، دو ڈرون اور چار بیلسٹک میزائل تباہ

شہریوں کو بچانے کے لیے تمام عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں(فائل فوٹو العربیہ)
عرب اتحاد نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب جنوبی سعودی عرب پر حوثیوں کے چھ حملے ناکام بنائے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے عرب اتحاد کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ’ جازان ریجن میں اہداف کی جانب سے بھیجے گئے بارود سے لدے 2 ڈرون اور 4 بیلسٹک میزائل راستے میں روک کر تباہ کردیے گئے‘۔
 عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ ’حوثی ملیشیا دانستہ طور پر شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنا کر اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ عرب اتحاد کی طرف سے بین الاقوامی قانون کے مطابق عام شہریوں کو خطرے سے بچانے کے لیے تمام عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔

شیئر: