Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین حرم اور کارکنوں میں 5 ہزار چھتریاں تقسیم

’اس کا مقصد نمازیوں، زائرین اور کام کرنے والوں کو سورج کی شدید تپش سے محفوظ رکھنا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین حرم اور کارکنان میں 5 ہزارچھتریاں تقسیم کی ہیں۔
 سعودی پریس یجنسی کے مطابق چھتریوں کی تقسیم انتظامیہ کی جانب سے ’میرا تحفہ میری چھتری‘ کے نام سے ایک منصوبے کے تحت عمل میں آئی۔
 اس کا مقصد نمازیوں، معتمرین اور کام کرنے والوں کو سورج کی شدید تپش سے محفوظ رکھنا ہے۔
حرمین انتظامیہ میں سماجی خدمات کے شعبے کے ڈائریکٹر جنادی بن علی مدخلی نے کہا ہے کہ ’انتظامیہ تمام لوگوں کی عمومی صحت اور سلامتی کی خواہاں ہے‘۔
 ’اس نوعیت کے تمام منصوبے مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزيز السديس کی ہدایات پر نافذ کئے جا رہے ہیں‘۔
’ان کا مقصد اللہ کے گھر کا رخ کرنے والوں کو بہترین اور اعلی ترین خدمات فراہم کرنا ہے‘۔
 

شیئر: