Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرات حرم کی خدمت کے لیے خواتین کا بڑا عملہ تعینات

’خواتین عملہ صفائی ستھرائی، زمزم پلانا، داخلہ اور خارجہ کو منظم کرنے کی ذمہ داری انجام دیتا ہے‘ (فوٹو: حرمین انتظامیہ)
حرمین شریفین انتظامیہ نے خواتین زائرات کی خدمت کے لیے مختلف شعبوں میں خواتین کا بڑا عملہ رکھا ہوا ہے۔
حرمین انتظامیہ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ سربراہ کی سکریٹری برائے شعبہ خواتین ڈاکٹر کامیلیا بنت محمد الدعدی نے کہا ہے کہ ’حرم میں خواتین عملہ 24 گھنٹے خدمات فراہم کرتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’خواتین عملہ صفائی ستھرائی، سینیٹائزنگ، زمزم پلانا، داخلہ اور خارجہ کو منظم کرنا اور رہنمائی فراہم کرنے کی ذمہ داری انجام دیتا ہے‘۔
’حرم مکی شریف میں 248 خواتین تنظم کے فرائض انجام دیتی ہیں، 453 کارکن ہیں، 34 خواتین سینیٹائزنگ پر کام کرتی ہیں، 62 خواتین زمزم پلاتی ہیں، 34 خواتین زمزم کے اسٹال پر کام کر رہی ہیں جبکہ 35 خواتین زمزم کی بوتلیں تقسیم کرتی ہیں‘۔

شیئر: