Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کا آغاز یکم محرم سے

’8 شفٹوں میں عمرہ زائرین کی ماہانہ تعداد 20 لاکھ کردی جائے گی‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ نیا عمرہ سیزن یکم محرم سے شروع ہوگا جس میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے علاوہ بیرون ملک سے عمرہ زائین کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’مختلف ممالک سے مرحلہ وار عمرہ زائین کو ویزے جاری کئے جائیں گے‘۔
’روزانہ 60 ہزار افراد کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف جانے کی اجازت دی جائے گی‘۔
’8 شفٹوں میں عمرہ زائرین کی ماہانہ تعداد 20 لاکھ کردی جائے گی جنہیں توکلنا اور اعتمرنا کے ذریعہ اجازت نامے جاری ہوں گے‘۔
دوسری طرف نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے کہا ہے کہ ’وزارت نے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ملک نئے عمرہ سیزن کے آغاز کے لیے کام کیا ہے‘۔
’زائرین حرم کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ محفوظ ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ایک بس میں عمرہ زائرین کی تعداد گنجائش کے حساب سے 50 فیصد رہے گی جبکہ کدی اور ششہ مراکز کے ذریعہ عمرہ زائرین کو حرم تک لے جایا جائے گا‘۔

’زائرین حرم کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ محفوظ ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)

’حرم میں داخلے کے لیے تین مقامات کا تعین کیا گیا ہے جہاں پہلے زائرین کے اجازت ناموں کو دیکھنے کے بعد انہیں مختلف دروازوں سے حرم داخل کیا جائے گا‘۔
وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’مکرمہ میں عمرہ زائرین کے لیے 50 ٹرانسپورٹ کمپنیاں عمرہ زائرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کریں گے‘۔
 

شیئر: