Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد اور سلطان عمان کی یورو کپ دیکھنے کی تصویر وائرل

’تصویر شیئر ہوتے ہی ہزار افراد نے اسے ری ٹویٹ کیا جبکہ ہزاروں نے لائک کیا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اورعمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق کی یورپ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  شاہی فوٹو گرافر بندر الجلعود اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں رہنما نیوم میں انتہائی خوشگوار موڈ میں یورو کپ کا میچ دیکھ رہے ہیں۔
تصویر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ہزاروں افراد نے اسے ری ٹیویٹ کیا ہے جبکہ ہزاروں نے اسے لائک کیا ہے۔
قبل ازیں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ سلطان عمان نے نیوم میں اثرا مرکز کا دورہ کرکے نیوم کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا ہے۔
سلطان عمان نے مرکز کے مختلف شعبوں کے دورے کے بعد انہیں العلا، القدیہ، آمالا اور ریڈ سی منصوبے کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

’سلطان ہیثم کو اثراء مرکز میں نیوم میں جاری متعدد منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی گئی‘ ( فوٹو: سبق)

بعد ازاں سلطان عمان نے معزز مہمانوں کے ریکارڈ میں اپنے جذبات تحریر کرتے ہوئے سعودی عرب کی ترقی وکامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔

شیئر: