Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں شاہ فیصل شاہراہ کی تاریخی تصویر

’مذکورہ تصویر 1956 کی ہے جس میں منفرد طرز تعمیر کی پکی عمارتیں نظر آرہی ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
کنگ عبد العزیز عجائب گھر نے ریاض میں شاہ فیصل شاہراہ کی تاریخی تصویرجاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق المربع محلے میں واقع شاہ فیصل شاہراہ کی تاریخی تصویر میں اس زمانے کی طرز تعمیر نمایاں ہے۔
عجائب گھر نے کہا ہے کہ  تصویر 1956 کی ہے جس میں منفرد طرز تعمیر کی پکی عمارتیں اور لائن سے دکانیں نظر آرہی ہیں‘۔
’شاہ فیصل شاہراہ شہر کی اہم تجارتی روڈ بھی ہے جس میں مختلف ادوار میں توسیع کی جاتی رہی ہے‘۔
’طرز تعمیر سے اندازہ ہوتا ہے کہ دار الحکومت میں جدید تعمیر کے ساتھ گھروں کی بڑی کھڑکیاں رکھنے کا رواج اس زمانے سے شروع ہوگیا تھا‘۔

شیئر: