Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی مرکز برائے انسداد انتہاپسندی کے سیکریٹری جنرل کا دورہ عراق

ڈاکٹر منصور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے مباحثوں میں شرکت کریں گے۔ (فوٹو عرب نیوز)
عالمی مرکز برائے انسداد انتہاپسندی (اعتدال) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر منصور الشمری سرکاری دورے پر عراق پہنچے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق عراق میں قومی سلامتی کے مشیر قاسم العراجی نے گذشتہ روز پیر کو عراق میں سعودی سفیرعبدالعزیز الشمری کی موجودگی میں سیکریٹری جنرل اور اس کے ہمراہ آنے والے وفد کا استقبال کیا۔

انتہا پسند نظریات کا مقابلہ کرنے میں اعتدال کے کردار کو سراہتے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

ڈاکٹر منصورعراق میں مشترکہ طور پر کی جانے والی ملاقاتوں کے علاوہ انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے مباحثوں میں شرکت کریں گے۔
اس موقع پر قومی سلامتی کے مشیر قاسم العراجی نے عراق سعودی تعلقات میں کو ہر شعبے میں فروغ دینے اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیےاعتدال کی کوششوں کو سراہا ہے۔
ملاقات کے دوران سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ عراق کو دہشت گردی سے نمٹنے کے میدان میں بھرپور تجربہ ہے۔ اس تجربے کو انتہا پسند نظریات سے نمٹنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اعتدال کے پاس موجود سہولیات اور قابلیت عراق کی خدمت کے لیے پیش ہیں اور انتہا پسند و دہشت گرد تنظیموں کے افکار اور نظریات کا سامنا کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی اعتدال کے پلیٹ فارم سے حمایت کی جاتی ہے۔

مرکز برائےانسداد انتہاپسندی کے پاس موجود سہولیات عراق کے لیے پیش ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)

اس موقع پر منصور الشمری نے عراق میں نیشنل سیکیورٹی سروس کے سربراہ عبدالغنی الاسدی کے ساتھ  مشترکہ مفادات کے امور پر تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ معاونت اور مہارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
عبدالغنی الاسدی نے انتہا پسند نظریات کا مقابلہ کرنے میں اعتدال کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مشترکہ کارروائی اور مہارت کے تبادلے کے خواہاں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مشترکہ کاوش کے نظریے کا مقصد ہے کہ ہمارے معاشرے  کے افکار اور آنے والی نسلوں کو حفاظت کی جا سکے۔
الشمری نے کہا کہ انتہا پسند نظریہ ہمارا مشترکہ دشمن ہے جس کا ہم مل کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

منصور الشمری نے النھرین سنٹر فارسٹریٹجک سٹڈیز کا بھی دورہ کیا۔ (فوٹو: ایم او ایف اے)

ہم موجودہ اور آنے والی نسلوں کو اس کے خطرات سے بچانے کے لیے تعاون بڑھانے پر خوش ہیں۔
بعد ازاں منصور الشمری نے النھرین سنٹر فارسٹریٹجک سٹڈیز کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مرکز کے ڈائریکٹر جنرل علی ناصر اور دیگرعہدیداروں سے ملاقات کی۔
اعتدال کے وفد کو مرکز کے محکموں کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا اور دونوں ممالک میں تعاون کو مزید بڑھانے پر مشترکہ بات چیت کی گئی۔
 

شیئر: