Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عراق سے توانائی کے شعبے میں پائیدار تعلقات کے خواہاں‘

سعودی وزیر توانانی نے اجلاس سے ورچوئل خطاب کیا ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب، عراق کے ساتھ توانائی کے شعبے میں پائیدار تعلقات قائم کرنے اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون والے منصوبے جلد نافذ کرنے کا خواہاں ہے‘۔
سبق ویب کے مطابق سعودی وزیر توانانی نے اتوار  کو بغداد ہونے والے سعودی عراقی ہائی کمیشن کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وژن 2030 کے تحت نوجوانوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنے کی خاطر کئی پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔
 عراق میں سعودی وفد کے سربراہ وزیر صنعت بندر الخریف نے کہا کہ ’سعودی عرب اور عراق کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانا اشد ضروری ہے۔

 بغداد میں سعودی عراقی ہائی کمیشن کا اجلاس ہو اہے ( فوٹو آر ٹی)

عراقی وزیر توانی احسان عبدالجبار نے کہا کہ عراق سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعلقات مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ سعودی وفد ہماری ضروری مدد کرنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔
سعودی عراقی ہائی کمیشن کے اجلاس کے دوران عراقی وزیر نے کہا کہ ان کا ملک تمام شعبوں خصوصا اقتصادی، سرمایہ کاری، تیل، توانائی، زراعت، صحت، تعلیم اور ماحولیات میں مملکت کے ساتھ مصبوط تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی فریقین متعدد اجلاس کر چکے ہیں۔ نئے اجلاس کا مقصد مفاہمتی یادداشتوں کو موثر بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پٹروکیمیکل اور گیس منصوبوں میں سرمایہ کاری اور بجلی کے نیٹ ورک سے مربوط کرنے والے نئے منصوبوں پر بھی سنجیدگی سے کام کرنے کا ارادہ ہے۔

شیئر: