Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدید ترین کلاشنکوف کی تیاری کے لیے سعودی، روسی مذاکرات

’جدید روسی کلاشنکوف کو تیار کرنے کے لیے سعودی عرب میں فیکٹری قائم پر غور کیا جا رہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب اور روس کے درمیان جدید ترین کلاشنکوف کی تیاری کے مذاکرات جاری ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  حکام کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب میں معروف روسی کلاشنکوف کی تیاری پر بات چیت آگے کے مراحل میں داخل ہوچکی ہے‘۔
روسی حکام نے کہا ہے کہ ’جدید روسی کلاشنکوف کو تیار کرنے کے لیے سعودی عرب میں فیکٹری قائم پر غور و فکر ہو رہا ہے‘۔
روسی حکام نے کہا ہے کہ ’امید ہے کہ سعودی اور روسی مذاکرات کامیاب ہوں تاکہ کلاشنکوف سمیت دیگر جدید روسی اسلحہ کی تیاری بھی سعودی عرب میں کی جاسکے‘۔

شیئر: