Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں انار کی سالانہ پیداوار 30 لاکھ کلو گرام

انار کے درخت کی عمر پچاس برس یا اس سے زیادہ ہوتی ہے- (فوٹو ایس پی اے)
تبوک کے  کاشتکاروں نے انار کی فصل اتارنا شروع کردی- سال رواں 2021 کے آخر تک تبوک کے باغات انار مارکیٹ کو فراہم کرتے رہیں گے- 
ایس پی اے کے مطابق تبوک میں  180 باغات ہیں ان میں 80 ہزار سے زیادہ انار کے درخت لگے ہوئے ہیں- جومختلف قسم اور اعلی معیار کے ہیں- ان میں اندرفل، ریڈانجل، عکا اور المنفلوطی قابل ذکر ہیں-  


تبوک کے انار میں اندرفل، ریڈانجل، عکا اور المنفلوطی قابل ذکر ہیں- (فوٹو ایس پی اے)

تبوک کے باغات مقامی مارکیٹ کو سالانہ 30 لاکھ کلو گرام کے قریب انار فراہم کررہے ہیں- 
انار کی کاشت قلم کاری پر منحصر ہے- 30 سینٹی میٹر تک کا اس کا پودا ہوتا ہے پھر اسے خاص شرائط والے کھیت میں لگایا جاتا ہے- اس کی تیاری میں دو برس یا اس سے زیادہ کا عرصہ لگتا ہے- اس کی قلم کاری خاص انداز میں ہوتی ہے- بیج کے ذریعے بھی غیر تجارتی طریقے سے اس کی کاشت کی جاتی ہے- عام طور پر موسم بہار یا پھر موسم خزاں کے  اوائل میں انار کے درختوں کی کاشت کی جاتی ہے- انار کی پیداوار پندرہ سے بیس برس تک چلتی ہے- انار کے درخت کی عمر پچاس برس بلکہ اس سے زیادہ ہوتی ہے- 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: