Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں 11 گاڑیاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

’چوری ہونے والی گاڑیاں ضبط کرکے اصل مالکان کو واپس کردی گئیں‘ (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس شہر میں 11 گاڑیوں کی چوری میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان دو شہری ہیں جو عمر کی تیسری دہائی میں ہیں‘۔
’مذکورہ افراد اسلحہ کے زور پر غیر ملکیوں سے گاڑیاں چھیننے کے علاوہ سٹارٹ حالت میں کھڑی گاڑیاں چوری کرتے تھے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد سے چوری ہونے والی 11 گاڑیاں ضبط کرلی ہیں جنہیں اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔
’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: