Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور دیگر علاقوں میں جمعرات کو بارش کا امکان

سب سے کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ جمعرات کو جازان، عسیر اور باحہ کے بالائی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ  بارش کا امکان ہے‘۔
موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ کہیں موسلا دھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔ اس کا بھی امکان ہے کہ  تینوں علاقوں کے ساحلی مقامات بھی بارش کی لپیٹ میں آجائیں‘۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’جمعرات کو مکہ مکرمہ میں گرد آلود ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور اس کا سلسلہ مدینہ منورہ کے بالائی مقامات تک پھیل سکتا ہے‘۔
 جمعرات کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت  46 سینٹی گریڈ رفحا اور حفر الباطن میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے۔

شیئر: