Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی گرین ٹریول لسٹ میں 27 نئے ممالک کا اضافہ

امارات نے رومانیہ کو فہرست سے خارج کردیا (فوٹو گلف نیوز)
ابوظبی نے کورونا وبا کے دوران ٹریول گرین ممالک کی لسٹ کو اپ ڈیٹ کیا ہے جس میں 27 نئے ممالک کا اضافہ کیاگیا ہے۔
امارات کے محکمہ ثقافت اور سیاحت کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹریول گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں کو قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی نئی فہرست کا اطلاق جمعہ 8 اکتوبر سے کیا گیا ہے۔
امارات نے رومانیہ کو فہرست سے خارج کردیا جبکہ اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ سمیت 27 نئے ممالک کا اضافہ کیا ہے۔
ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو ابوظبی پہنچنے کے بعد  قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور انہیں ایئر پورٹ پر صرف پی سی آر ٹیسٹ لینے کے لیے کہا جائے گا۔
جو ممالک ابوظبی کی ٹریول گرین لسٹ میں شامل نہیں ہیں وہاں سے آنے والے افراد کو دس دن کے لیے قرنطینہ ہونا ضروری ہے اور انہیں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت جانے والی پرواز میں سوار ہونے کے لیے پی سی آر کا منفی ٹیسٹ دکھانا ہو گا۔
 گرین لسٹ میں اب 82 ممالک شامل ہیں۔ ان میں پاکستان ، بنگلہ دیش اور انڈیا تاحال شامل نہیں ہیں۔
ٹریول گرین لسٹ میں البانیہ، آرمینیا، آسٹریلیا، آسٹریا، آذربائیجان، بحرین، بیلاروس، بیلجیم، بیلیز، بھوٹان، بولیویا، بوسنیا و ہرزیگووینا، برازیل، برونائی، بلغاریہ، برما، برونڈی، کینیڈا، چلی، چین، کولمبیا، کوموروس، کروشیا، قبرص، چیک جمہوریہ، ڈنمارک، ایکواڈور، اسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جارجیا، جرمنی، یونان، ہالینڈ، ہانگ کانگ، ہنگری، آئس لینڈ، انڈونیشیا، اسرائیل، اٹلی، جاپان، اردن، قازقستان، کویت، کرغیزستان، لکسمبرگ، مالدیپ، مالٹا، ماریشس، مالدووا، موناکو، مونٹینیگرو، مراکش، نیوزی لینڈ، ناروے، عمان، پولینڈ، پرتگال، قطر، آئرلینڈ، روس، سان مارینو، سعودی عرب، سربیا، سیشلز، سنگاپور، سلوواکیہ، سلووینیا، جنوبی کوریا، اسپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، تائیوان، تاجکستان، تھائی لینڈ، تیونس، ترکمانستان، یوکرائن، برطانیہ، امریکہ اور ازبکستان شامل ہیں۔
 

شیئر: