Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی جانے والوں کے لیے ’السعودیہ‘ کی خصوصی رعایت

رعایت سعودی عرب سے دبئی کے سفر کے لیے ہے- (فوٹو عاجل)
 سعودی ایئرلائن (السعودیہ) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ دبئی کا سفر کرنے والوں کے لیے ٹکٹ میں 15 فیصد رعایت دی جائے گی ـ  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ’السعودیہ‘ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ اور ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ اگر آپ دبئی جانا چاہتے ہیں تو اس سلسلے میں ایئرلائن ٹکٹ پر 15 فیصد رعایت فراہم کررہی ہے- اس حوالے سے السعودیہ نے اپنا لنک بھی جاری کیا ہے-  
السعودیہ نے کہا ہے کہ یہ رعایت سعودی عرب سے دبئی جانے والوں کے لیے ہے-  
السعودیہ کا مزید کہنا ہے کہ بکنگ، خصوصی رعایت اور مزید تفصیلات کے لیے ایئرلائن کی ویب سائٹ  پر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: