Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے ابوظبی جانے والے ہوٹل قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ 

سعودی عرب سمیت کئی ممالک گرین لسٹ میں شامل ہیں۔ ( فائل فوٹو ایس پی اے)
ابوظبی محکمہ سیاحت و ثقافت نے کہا ہے کہ سعودی عرب سمیت گرین لسٹ میں شامل ممالک سے ابوظبی آنے والے ہوٹل قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ کر دیے گئے۔
اماراتی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق گرین لسٹ میں سعودی عرب کے علاوہ بحرین، چین، ہانگ کانگ، سنگاپور، آئرلینڈ، برونائی، آسٹریلیا اور البانیہ  شامل ہیں۔
ابوظبی محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ گرین لسٹ کورونا وائرس میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں اپ ڈیٹ کی جاتی رہی ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔
’نئی گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں کو جو استثنیٰ دیا گیا ہے اس پر جمعہ 20 اگست صبح 12 بجے سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔‘
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ’اگر کسی نے سفر سے 28 روز قبل ویکسین کی آخری خوراک لی ہوگی تو ابوظبی اور بحرین، یونان، سیشلز اور سربیا آنے جانے والوں سے سفر کے وقت ہوٹل قرنطینہ کے لیے نہیں کہا جائے گا۔‘

شیئر: