Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کی کمشنری العبدیہ میں حوثیوں کے خلاف عرب اتحاد کی 43 کارروائیاں

ٹارگٹڈ آپریشن میں 9 گاڑیاں تباہ جبکہ 134 دہشت گرد مارے گئے ہیں(فائل فوٹو اے ایف پی)
یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئرترکی المالکی نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران یمن کی کمشنری العبدیہ میں حوثی ملیشیا  کے یونٹس اور ارکان کو نشا نہ بناتے ہوئے 43 کارروائیاں کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجسی ایس پی اے نے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ٹارگٹڈ آپریشن میں 9 گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں جبکہ 134 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ حوثی ملیشیا محصور شہریوں کے لیے امادای تنظمیوں کو جانے سے روک رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن کی کمشنری العبدیہ میں انسانی حالت انتہائی مخدوش ہے اور نہتے انسانوں کی مدد کےلیے مختلف آپشنز پرغور کررہے ہیں۔
اس سے قبل ترجمان نے بیان میں  کہا تھا کہ نہتے یمنی شہریوں کی حمایت کرنا اور یمن کی آئینی فوج کی مدد کرنے کے پابند ہیں۔
 العربیہ نیوز کے مطابق عرب اتحادی فورسز کے ترجمان نے یمن میں ہونے والی دہشتگردانہ کارروائیوں کے حوالے سے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ العبدیہ کے علاقے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران سے نمٹنے کےلیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
واضح رہے حوثی باغیوں کے جانب سے کئی ہفتوں سے یمن کی کمشنری المارب کے علاقے العبدیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہے جس سے نہتے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

شیئر: