Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حوثیوں کا حملہ بین الاقوامی انسانی اقدار اور قوانین کی خلاف ورزی‘

جی سی سی اور دیگر عرب ملکوں نے حوثیوں کے حملے کی مذمت کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
خلیجی تعاون کونسل  اور دیگر عرب ملکو ں نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جازان ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ نے سنیچر کو ایک بیان میں شہریوں اور اہم سہولتوں کو نشانہ بنانے کو تخریب کاری قرار دیا اور کہا کہ’ یہ تمام بین الاقوامی اقدار اور قوانین کی خلاف ورزی ہے‘۔
قطر نے تشدد، مجرمانہ اور تخریب کاری کی کارروائیوں کو مسترد کرتے ہوئے قطر کے ٹھوس موقف کا اعادہ کیا ہے۔
مصر کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’حوثیوں کی جانب سے مملکت کے جنوبی علاقے کے ایئرپورٹس سمیت شہری تنصیبات اور معصوم شہریوں کو متواتر نشانہ بنانا مملکت کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرناک اشتعال انگیزی اور اس کے ساتھ بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے‘۔
مصر نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی بھی کیا ہے۔
خلیجی تعاون تنظیم جی سی سی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف فلاح مبارک الحجرف نے حوثیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پرزوردیا کہ ’وہ حوثیوں کو شہری تنصبات کو نشانہ بنانے سے روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے‘۔ 

شیئر: