Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط پر حوثیوں کا حملہ ناکام، عرب اتحاد نے 2 ڈرون تباہ کردیے

بارودی ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا( فائل فوٹو ایس پی اے)
عرب اتحاد نے منگل کو سعودی عرب پر حوثیوں کے دو ڈرون حملے ناکام بنائے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بتایا کہ ’خمیس مشیط کی طرف بھیجے جانے والے بارودی ڈرونز کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا‘۔
ترجمان نے کہا کہ ’حوثیوں کی جانب سے شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی فضول کوششوں کو پسا اور تباہ کردیا گیا ہے‘۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد نے سنیچر کی شب بھی جنوبی سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنایا تھا۔
اس سے قبل جمعے کی رات جازان ایئرپورٹ پر حوثیوں کے 2 ڈرون حملوں میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔
 

شیئر: