Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں غیرملکی سے 5 ہزار سے زیادہ ممنوعہ گولیاں برآمد 

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے علاقے جازان میں الساحل روڈ کی سپیشل فورس نے ایک غیرملکی کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا ۔ تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 5.4 ہزار ممنوعہ گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
اخبار  24 کے مطابق جازان پولیس کے ترجمان نایف حکمی نے بیان میں کہا کہ مقیم غیرملکی کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے اور وہ عمر کے چوتھے عشرے میں ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ غیر ملکی کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔

شیئر: