Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطبہ جمعہ ’منشیات کی ہلاکت خیزی‘ پر دیا جائے گا

لوگوں کو منشیات کے نقصانات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا (فوٹو: عرب نیوز)
جدہ میں ادارہ مساجد ودعوۃ والاشاد کے ڈائریکٹر ماجد بن محمد نے کہا ہے کہ ’تمام مساجد میں خطبہ جمعہ میں منشیات کی ہلاکت خیزی اور معاشرے پر اس کے منفی اثرات بیان کیے جائیں۔‘ 
 سبق نیوز کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر ادارہ مساجد نے وزیر اسلامی امور کی جانب سے جاری ہدایات پرعمل کرتے ہوئے تمام مساجد کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کل جمعہ کے خطبے میں خاص طور پر منشیات کی خطرے اور اس کے مضر اثرات پر جامع انداز میں روشنی ڈالی جائےـ 
ریجنل ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ’وزارت اسلامی امور ہمیشہ  لوگوں کو دینی و دنیاوی امور کے حوالے سے اگاہی پیدا کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے تاکہ لوگ اس پر عمل کریں۔‘ 
واضح رہے وزیر اسلامی امور نے مملکت کی تمام مساجد کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی تھیں کہ خطبہ جمعہ میں منشیات کے استعمال سے معاشرے پر پڑنے والے منفی اثرات کو بیان کیا جائے- علاوہ ازیں اس لعنت کی ہلاکت خیزی کے بارے میں بھی تفصیلی طور پر لوگوں کو مطلع کریں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: