Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان، عسیر اور نجران میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 150 گرفتار

وزارت داخلہ نے ٹوئٹر پر وڈیو اور بیان جاری کیا ہے۔ (فوٹو وزارت داخلہ ٹوئٹر)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہے کہ جازان، عسیر اور نجران میں حشیش اور قات کی سمگلنگ کی کئی کوششیں ناکام بناکر 150 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر وڈیو اور بیان بھی جاری کیا ہے۔
ترجمان  کے مطابق سرحدی محافظوں نے جازان، عسیر اور نجران میں 1.276 ٹن حشیش اور 66 ٹن قات (نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی اور 150 افراد کو گرفتار کیا جو مختلف قومیت سے تعلق رکھتے ہیں۔
مسفر القرینی نے بتایا کہ گرفتار افراد میں 47 سعودی، 89 ایتھوپین، 10 یمنی، 3 صومالی اور ایک اریٹیرین شامل ہے۔
 گرفتار ملزمان پر سمگلنگ کی فرد جرم عائد کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا جبکہ سمگل شدہ اشیا متعلقہ ادارے کے حوالے کی گئی ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سرحدی محافظ سمگلنگ کی ہر کوشش پورے عزم، حوصلے اور پیشہ ورنہ صلاحیت کے ساتھ ناکام بناتے رہیں گے۔ مملکت کے نوجوانوں کو نشہ آور اشیا کا عادی بنا کر تباہ کرنے والے افراد کے سامنے حفاظتی دیوار بنیں رہیں گے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: