Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی شقرا کمشنری میں ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے تین افراد سمیت 4 ہلاک

مرنے والوں میں میاں ، بیوی اور ان کی بیٹی شامل ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب کی شقرا کمشنری میں ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک خاندان کے تین افراد سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔
مرنے والوں میں میاں ، بیوی اور ان کی بیٹی شامل ہے جبکہ دو بیٹے زخمی ہوئے ہیں۔
ویب نیوز ’سبق‘  کے مطابق شقرا کے علاقے میں جہاں حادثہ پیش آیا شاہراہ انتہائی خراب ہے جس کی وجہ سے آئے دن حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں ـ
شاہراہ پر انتہائی خطرناک موڑ ہیں جو کافی تنگ ہونے کی وجہ سے سامنے سے آنے والی گاڑی کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکتاـ 

 المناک حادثہ دوگاڑیوں کے مابین پیش آیا ہے( فوٹو سبق)

 المناک حادثہ دوگاڑیوں کے مابین پیش آیا جس میں دوسری گاڑی کے سوار بھی ہلاک ہوگیا، مرنے والے سعودی شہری تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہیں شہری دفاع اور ہلال الاحمر کی متعدد ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے فوری طورپر زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی۔
 شقرا ریجن میں اس شاہراہ کو اہل علاقہ ’موت کی شاہراہ ‘ کا نام دیتے ہیں یہاں متعدد المناک حادثات میں بے شمار قیمتی جانیں ضایع ہوچکی ہیں ـ 

شہری دفاع اور ہلال الاحمر کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں( فوٹو سبق)

 سات برس قبل انتہائی سنگین حادثہ اس شاہراہ پرہوا تھا جس میں ایک گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد ہلاک ہوئے گئے تھےـ
حادثے کے چار ماہ بعد دوگاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرائیں جس میں چار افراد ہلاک ہوئے جن میں تین ایک ہی خاندان کے تھے ـ 
اسی شاہراہ پر تین برس قبل کارکنوں کی بس حادثے کا شکار ہوئے جس میں 8 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ـ شاہراہ کی تنگی اور خطرناکی کے باعث اہل علاقہ نے اسے ’موت کی شاہراہ ‘ کا نام دیا تھاـ 

شیئر: