Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا عراقی وزیراعظم سے رابطہ

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب عراق کی سلامتی اور استحکام کا خواہاں ہے۔‘ (فوٹو: واس)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےعراقی وزی اعظم مصطفی الکاظمی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے چیلنجز کا سامنا کرنے میں عراق اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
ولی عہد نے مصطفی الکاظمی سے بات کرتے ہوئے ان پر ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
 شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب عراق کی سلامتی اور استحکام کا خواہاں ہے۔‘
ولی عہد نے بزدلانہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد عراقی وزیراعظم کی خیریت بھی دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔
دوسری طرف عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے سعودی ولی عہد کی طرف سے خیر سگالی پر مبنی برادرانہ جذبات کے لیے شکریہ ادا کیا۔
 انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی ولی عہد کے جذبات دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتے ہیں۔‘
 

شیئر: