Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی اداروں کو خلاف ورزیوں کے تصفیے کے لیے چھ ماہ کی مہلت

22 مارچ 2022 تک خلاف ورزیوں کے تصفیے کی درخواستیں پیش کرنے کا کہا گیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ تجارتی اداروں کو گذشتہ برسوں کی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ کلیئر کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت افرادی قوت نے تجارتی اداروں سے کہا ہے کہ ’وہ 22 مارچ 2022 تک خلاف ورزیوں کے تصفیے کی درخواستیں پیش کریں۔ انہیں خلاف ورزیوں کے تصفیے کے لیے چھ ماہ کی مہلت دی جا رہی ہے۔‘  
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ’الیکٹرانک خلاف ورزیوں کا تصفیہ بھی ہوگا۔ گذشتہ سالوں کے دوران ہونے والی خلاف ورزیاں بھی نمٹا دی جائیں گی بشرطیکہ تصفیے کے لیے ادارہ درخواست دے۔‘ 
وزارت افرادی قوت کے مطابق ’خلاف ورزی  کے تصفیے کے امیدوار ادارے کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ اپنے ہاں کسی سعودی کو کم از کم چار ہزار ریال تنخواہ پر ملازم رکھے۔ اگر کسی سعودی ملازم  کو خدمات سے سبکدوش کیا جا رہا ہو تو ایسی صورت میں 30 روز کے اندر اس کی جگہ کسی اور کا تقرر ضروری ہوگا۔ تصفیے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ ادارہ یا کمپنی گرین نطاق میں ہو۔‘ 
وزارت نے مزید کہا کہ ’خلاف ورزیوں کا تصفیہ دو طرح سے ہوگا۔ ایک میں سعودی شہری کو ملازمت دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تصفیے کے تحت خلاف ورزی کی شرح 80 فیصد کم کردی جائے گی۔ جہاں تک دوسری قسم کا تعلق ہے تو اس میں کم از کم چار ہزار ریال پرسعودی کو ملازم رکھنا ضروری ہوگا۔‘ 

شیئر: