Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امارات مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے 

 سعودی فضائیہ کے کمانڈرنے تیاریوں کا معائنہ کیا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے۔ یہ ’علم الصحرا 2021‘  (صحرا کا پرچم 2021) کے نام سے متحدہ عرب امارات میں ہوں گی۔  
سعودی وزارت دفاع نے سرکاری ویب سائٹ پر بیان میں بتایا کہ  سعودی فضائیہ کے کمانڈر ترکی بن بندر بن عبدالعزیز نے بدھ کو جنوبی سیکٹر میں واقع کنگ خالد ایئربیس پہنچ کر اماراتی سعودی فضائی مشقوں میں شرکت کرنے والی سعودی فضائیہ کے دستوں کی تیاریوں کا معائنہ کیا ہے۔ 
عرب امارات میں فضائی مشقیں ماہ رواں مارچ کے دوران ہوں گی۔ سعودی فضائیہ ایف  15 ایس اے لڑاکا طیاروں اور مکمل فضائی، تکنیکی اور امدادی عملے سمیت مشقوں میں شامل ہوگی۔

مشقیں’علم الصحرا 2021‘ کے نام سے امارات میں ہوں گی(فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع) 

اس موقع پر سعودی فضائیہ کے دستے کے کمانڈر نے سعودی فضائیہ کے کمانڈر کو تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
انہوں نے اس موقع پر فضائی دستے میں شامل جوانوں سے ملاقات کی۔ انہیں مشقوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور حربی استعداد کا مظاہرہ احسن طریقے سے کرنے کی ترغیب دی۔ 
ترکی بن بندر بن عبدالعزیز نے یہ بھی کہا کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی کریں اور مشقوں کا پروگرام عمدہ طریقے سے نافذ کریں۔

شیئر: