Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں ٹریفک حادثہ، 9 افراد زخمی

تین زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب مکہ مکرمہ میں ’سبت شمران‘ مقام  پر ٹریفک حادثے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے چھ کی حالت نازک ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ہلال احمر آپریشن روم نے بتایا کہ مقامی شہری نے سبت شمران مقام پر ٹریفک حادثے کی اطلاع دی تھی۔ 
ہلال احمر نے اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کیں۔ وزارت صحت کی ایک ٹیم بھی حادثے میں زخمیوں کی طبی امداد کے لیے موجود تھی۔ 
ہلال  احمر کا کہنا ہے کہ حادثے میں 9 افراد زخمی ہوئے، ان میں چھ کی حالت نازک ہے، تین زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ 
بیان میں ہلال احمر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت احتیاط سے کام لیں، محفوظ ڈرائیونگ کی پابندی کریں۔
حاثے کی صورت میں ’اسحفنی‘ ایپ استعمال کریں، اس سے امدادی ٹیمیں پہلی فرصت میں جائے وقوعہ پر پہنچ جائیں گی۔ 

شیئر: