Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیش کمشنری میں ٹریفک حادثہ، دو طلبہ ہلاک، 8 زخمی

8 زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔(فوٹو عکاظ)
سعودی عرب کی بیش کمشنری کے شھدہ قریے میں پیر کو ٹریفک حادثے کے دوران دو طلبہ ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق طلبہ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی۔ زخمیوں کو بیش کے جنرل اسپتال میں داخل کردیا گیا۔  
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار حادثے کی اطلاع ملتے ہی پہنچ گئے۔ زخمیوں کو اپنی نگرانی میں جنرل ھسپتال میں داخل کرایا۔ 
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 8 زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

شیئر: