Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور میں صحافی عنبرین فاطمہ پر حملہ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

لاہور کینٹ کے علاقے غازی آباد میں خاتون صحافی عنبرین فاطمہ پر حملے کا مقدمہ پولیس نے درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق صحافی عنبرین فاطمہ کی گاڑی پر نامعلوم شخص نے آہنی چیز سے تین چار وار کیے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔
خاتون صحافی کے مطابق واقعہ بدھ کی رات آٹھ بجے اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے بچوں کے ہمراہ گاڑی میں گھر سے نکلیں۔
مقدمے کے مطابق عنبرین فاطمہ نے بتایا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں۔
پولیس نے مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 506 اور 427 شامل کی ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے صحافی عنبرین فاطمہ پر حملے کی مذمت کی ہے۔
پنجاب پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر واقعہ سے متعلق لکھا گیا ہے کہ ’نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ متعلقہ ایس پی کی سربراہی میں ٹیمیں کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت اور گرفتاری پر کام کر رہی ہیں۔‘

شیئر: