Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم جاری، 14 ہزار افراد پکڑے گئے

’گرفتار شدگان میں سے 7413 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف جاری مہم کے تحت گزشتہ ہفتے 14ہزار 519 تارکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ غیر قانونی تارکین کو 25 نومبر سے یکم دسمبر کے  درمیان گرفتار کیا گیا ہے۔
غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم میں مختلف سرکاری اداروں کے نمائندوں پر مشمتل کمیٹی کام کر رہی ہے۔
مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے 7413 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
’5398 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی جبکہ 1708 گرفتار شدگان لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’381 افراد سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں جن میں 40 فیصد یمنی، 57 فیصد ایتھوپین جبکہ 3 فیصد دیگر ملکوں کے شہری ہیں‘۔
’اسی طرح 17 افراد کو بھی گرفتار کیا ہے جو ملک کی سرحد عبور کر کے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو پناہ دینے، سہولت فراہم کرنے یا ٹرانسپورٹ مہیا کرنے پر 7 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔

شیئر: