Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری اور غیر ملکی بغیر لائسنس یافتہ عمرہ ٹور آپریٹرز سے خبردار

بعض لوگ سوشل میڈیا ذریعے دھوکہ دہی پر مبنی اشتہارات دے رہے ہیں (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی بغیر لائسنس یافتہ عمرہ ٹور آپریٹرز سے خبر دار رہیں اور کوئی معاملہ نہ کریں‘۔
’اگر بغیرلائسنس یافتہ ٹور آپریٹرزعمرہ پروگرام کے لیے رابطہ کریں تو وزارت کو آن لائن مطلع کیا جائے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ ’بعض لوگ سوشل میڈیا ذریعے دھوکہ دہی پر مبنی اشتہارات دے رہے ہیں۔ ان کے پاس عمرہ پروگرام پر مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو لے جانے کا اجازت نامہ نہیں ہے، ان سے خبردار رہا جائے۔ اس قسم کے اشتہارات پر کوئی ردِ عمل نہ دیا جائے‘۔ 
وزارت حج و عمرہ نے انتباہ کیا کہ ’جو لوگ سماجی رابطہ وسائل کے ذریعے عمرہ پروگرام کی باتیں کر رہے ہیں ان کے پاس عمرہ کرانے کا کوئی انتظام نہیں، ان کی کوئی سرکاری حیثیت نہیں ہے، ان کے جھانسے میں نہ آئیں‘۔ 
 وزارت حج و عمرہ نے بیان میں مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے یہ بھی کہا کہ ’اگر کوئی بغیر لائسنس عمرہ پروگرام کےلیے رجوع کرے تو اس کی اطلاع وزارت کو دی جائے‘۔

 

 

شیئر: