Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا امارات کے صدر کے نام مکتوب

سعودی وزیر خارجہ نے شیخ محمد بن راشد سے ملاقات میں مکتوب حوالےکیا(فوٹو ایس پی اے)  
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے نام مکتوب ارسال کیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد سے پیر کو دبئی میں ملاقات کر کے مکتوب حوالےکیا ہے۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہی مکتوب کا تعلق متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مستحکم برادرانہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں سے ہے۔

امارات کے عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے حوالے سے جذبات پہنچائے(فوٹو ایس پی اے) 

شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس موقع پر اماراتی صدر کےلیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام اور ان کی پائیدار صحت کےلیے نیک خواہشات اور امارات کے برادر عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے حوالے سے جذبات پہنچائے۔ 
نائب صدر شیخ محمد بن راشد نے اماراتی صدر کی طرف سے شاہ سلمان کےلیے خیر سگالی، پائیدار صحت و عافیت اور سعودی عوام کی پائیدار ترقی و خوشحالی کے حوالے سے نیک خواہشات پر مشتمل جوابی پیغام سعودی وزیر خارجہ کے حوالے کیا ہے۔  
اس موقع پر امارات میں متعین سعودی سفیر ترکی الدخیل اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔
 

شیئر: